28 فروری 2015 - 16:04
مشرقی افغانستان: امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا گیا

افغانستان میں طالبان نے ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان نے ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صوبہ لوگر میں امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طیارے کو جمعے کے روز مشرقی افغانستان کے صوبہ لوگر کے ضلع چرخ میں طالبان نے مار گرایا ہے۔ ابھی تک افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲